جعلی اکاﺅنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کامفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

جعلی اکاﺅنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کامفرور ...
جعلی اکاﺅنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کامفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نے بیرون ملک مفرور4 اہم ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی،عدالت نے یونس قدوائی،اعظم وزیر،مشتاق احمد اورحاجی ہارون کے اشتہارجاری کرنے کاحکم دیدیا، مفرور4 ملزمان سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں ،عدالت نے نیب کو24 فروری تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد