شوہر نے بیوی کو غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے سے روکنے کیلئے اس کے جسم کے نازک حصے میں ایسی چیز ڈال دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ،پولیس نے گرفتار کر لیا
نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیا میں شوہر نے بیوی کو بیووفائی سے روکنے کیلئے اس کے جسم کے ناز ک حصے میں ” سپر گلو “ (ایک طرح کی ایلفی )ڈال کر اسے سیل کرنے کی کوشش کی جس پر اسے پولیس نے حراست میں لے لیاہے ۔
” انڈیا ٹائمز “ کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی جنوبی علاقے ” کیٹوئی “ میں شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی غیر مردوں کے ساتھ اس کی غیر موجود گی میں جسمانی تعلقات قائم کر رہی ہے جس پر اس نے بیوی کو اس عمل سے روکنے کیلئے اس کے جسم کے نازک حصے میں سپر گلو ڈال دی تاکہ وہ حصہ جڑ کر بندہو جائے ۔رپورٹس کے مطابق ” ڈینیس مومو “ نامی شخص نے اپنی بیوی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر غیر مردوں کو بھیجے گئے پیغامات پڑھے جس سے اسے معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ کم از کم چار غیر مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے ہے جب وہ کاروباری سلسلے میں گھر سے باہر ہو تا تھا ۔
شوہر نے اپنے اگلے کاروباری سفر پر ” روانڈا “ جانے سے قبل اپنی اہلیہ کے نازک حصے میں سپر گلو ڈال دی تاکہ وہ غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہ کر پائے ۔اس خبر نے علاقے میں لوگوں کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈینس کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب اپنی شادی بچانے کیلئے کیا ہے ۔
شوہر کا کہناتھا کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ اس کی بیوی متعدد غیر مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کر رہی تھی ، اس نے دعویٰ کیا کہ بیوی کے فون سے اس کی برہنہ تصویر بھی برآمد کی جو کہ اس نے غیر مرد کو بھیجی ہوئی تھی اور ساتھ پیغام درج تھا کہ ” اگلے ہفتے آتش بازی ہو گی “۔