متحدہ عرب امارات کے دو پاکستانی صحافیوں کے لئے تعزیتی ریفرنس

متحدہ عرب امارات کے دو پاکستانی صحافیوں کے لئے تعزیتی ریفرنس
متحدہ عرب امارات کے دو پاکستانی صحافیوں کے لئے تعزیتی ریفرنس

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے دو صحافی محمد شاہد کراچی میں ایک حادثہ کے دوران جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے صحافی عتیق خان راولپنڈی کے قریب ایک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ محمد شاہد اور عتیق خان کے سانحہ ارتحال پر پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے کی۔ تعزیتی اجلاس میں سہیل خاور، اشفاق احمد اے آر وائی، خالد محمود گوندل، عارف شاہد، راجہ اسد خالد، راجہ عرفان، سبط عارف، شیخ محمد پرویز، احمد قریشی، ملک منیر اعوان، نیاز علی جدون اور راجہ محمد نصیر نے شرکت کی۔ دونوں صحافیوں محمد شاہد اور عتیق خان نے عرصہ دراز تک امارات میں صحافت کی اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی۔ دونوں کے انتقال پر نہ صرف صحافیوں بلکہ دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی کے اجلاس میں مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی گئی جبکہ لواحقین کے لئے اظہار ہمدردی کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان