شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، سابق کپتان نے نام کیلئے مداحوں سے تجاویز مانگ لیں

شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، سابق کپتان نے نام کیلئے مداحوں سے تجاویز ...
شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، سابق کپتان نے نام کیلئے مداحوں سے تجاویز مانگ لیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیرو کھلاڑی شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی تاہم اب انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کیلئے مداحوں سے تجاویز مانگ لیں اور ساتھ ہی انعام دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ میرے مداحوں کیلئے ہے ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری چاروں بیٹیوں کے نام ” الف “ یعنی ” A“ سے شروع ہوتے ہیں ، اس لیے میری حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی کے نام کیلئے تجاویز دیں اور اس کا نام بھی الف سے ہی شروع ہونا چاہیے ،جس صارف کا نام میں منتخب کروں گا اسے انعام دیا جائے گا ، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے نام اقصیٰ ، انشاء،اجوا ئ، اسمارا ہیں اور وہ اپنی پانچویں بیٹی کا نام بھی (A) سے ہی رکھنا چاہتے ہیں ۔“

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرکے یہ خوشخبری سنائی اور اب انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں ہیں ۔

مزید : کھیل