شہناز انصاری کا قتل ، چیئرمین پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئے، مطالبہ کردیا

شہناز انصاری کا قتل ، چیئرمین پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئے، مطالبہ کردیا
شہناز انصاری کا قتل ، چیئرمین پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئے، مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ وہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہیں،شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں،شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ان کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو اس وقت زمین کے تنازعے پر قتل کردیا گیا جب وہ اپنے بہنوئی کی رسم چہلم میں شریک تھیں۔ شہناز انصاری کو ان کے بہنوئی کے بھتیجوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

مزید :

قومی -