”ان چیزوں کا مہنگا ہونا ہماری کوتاہی ہے “وزیراعظم عمران خا ن نے پہلی بار حکومت کی بڑی غلطی کو تسلیم کرلیا

”ان چیزوں کا مہنگا ہونا ہماری کوتاہی ہے “وزیراعظم عمران خا ن نے پہلی بار ...
”ان چیزوں کا مہنگا ہونا ہماری کوتاہی ہے “وزیراعظم عمران خا ن نے پہلی بار حکومت کی بڑی غلطی کو تسلیم کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے حکومتی کوتاہی تسلیم کرلی ۔لاہور میں ہیلتھ انشورنس کارڈ سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بہت سی وجو ہات ہیں جن میں سے ایک وجہ گزشتہ حکومت کا تجارتی خسارہ تھا ،گزشتہ حکومت ساٹھ ارب ڈالر کی امپورٹ کر رہی تھی اور صرف بیس ارب ڈالر کی چیزیں ایکسپورٹ کر ر ہی تھی ،چالیس ارب روپے کا تجارتی خسارہ تھا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی اور جو چیزیں ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوئیں۔ان کا کہناتھا کہ میں مانتا ہوں کہ چینی اورآٹا ہماری کوتاہی کی وجہ سے مہنگا ہوا،اس حوالے سے پوری تحقیقات ہو رہی ہیں ،ہمیں پتہ چل رہا ہے آٹے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے کس طبقے نے فائدہ اٹھا یا ۔عمران خان نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ فائدہ اٹھانے کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑوں گا اور آئندہ ایسی غلطیوں سے بچنے کے لیے بھی سسٹم لائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی