عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا

عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا
عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے بانی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق گزشتہ کچھ ماہ سے شدید علیل ہیں جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی ان کے گھر پر عیادت کی تھی جس میں انہیں انتہائی کمزور حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق کو ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کے اہلخانہ نے دوست احباب سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی