”میرے شوہر کو معلوم ہے کہ مجھے پتہ چل چکا، وہ دھوکہ دے رہا ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ میں۔۔۔“ خاتون کا تہلکہ خیز انکشاف، مشورہ مانگ لیا

”میرے شوہر کو معلوم ہے کہ مجھے پتہ چل چکا، وہ دھوکہ دے رہا ہے لیکن انہیں یہ ...
”میرے شوہر کو معلوم ہے کہ مجھے پتہ چل چکا، وہ دھوکہ دے رہا ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ میں۔۔۔“ خاتون کا تہلکہ خیز انکشاف، مشورہ مانگ لیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے دفتر کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلق قائم کرکے اپنی اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کی اور جب اس کی اہلیہ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو اس نے کیا کیا؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار دی سن کو لکھے گئے مراسلے میں اس خاتون نے لکھا ہے کہ ”میری عمر 31 سال ہے اور میرے شوہر کی 30سال، ہماری شادی کو 10سال ہو گئے ہیں۔ کچھ عرصے سے میرا شوہر ہمہ وقت فون پر رہنے لگا اور فون کو مجھ سے بچا کر رکھنے لگا تھا، جس پر مجھے شک ہوا۔ ایک روز میں نے موقع پا کر اس کا فون چیک کیا تو اس میں اس کی کسی لڑکی کے ساتھ چیٹنگ موجود تھی۔ اس لڑکی کی عمر 18سال تھی اور وہ میرے شوہر کے آفس میں ہی کام کرتی تھی۔ میں خاموش رہی اور اگلے دن چھٹی کے وقت اس کے آفس کے باہر پہنچ گئی۔“

خاتون لکھتی ہے کہ ”میں نے دیکھا کہ میرا شوہر اس لڑکی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے آفس سے نکلا اوردونوں گاڑی میں بیٹھ کر چل دیئے۔ میں نے بھی گاڑی ان کے پیچھے لگا لی۔ وہ ایک ہوٹل کے باہر جا کر رکے اور اندر چلے گئے۔ میرے لیے اتنا ہی کافی تھا۔ میں گھر آئی اور اپنا کچھ سامان لے کر اپنی ماں کے گھر چلی گئی۔ اگلے روز میں نے اپنے شوہر کا سامنا کیا اور اس سے طلاق کا مطالبہ کر دیا لیکن وہ رونے لگا۔ اس نے اس لڑکی کا نمبر فون سے ڈیلیٹ کر دیا اور وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اس سے نہیں ملے گا، مگر میں جانتی تھی کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اب میں جانتی ہوں کہ وہ اس لڑکی کے ساتھ تعلق برقرار رکھے ہوئے ہے اور میرے شوہر کو معلوم ہے کہ میں یہ بات جانتی ہوں، لیکن میرے شوہر کو یہ معلوم نہیں کہ اس کی بے وفائی کے بعد میں نے بھی ایک اور مرد کے ساتھ تعلق قائم کر لیا ہے اور اس کے ساتھ اکثر وقت گزارتی ہوں۔ گزشتہ 15دن میں میں اس شخص کے ساتھ 4بار ملی۔ وہ بہت جاذب نظر28سالہ نوجوان ہے، جو مجھے کافی وقت سے پسند تھا۔ وہ ایک بار میں کام کرتا ہے جہاں میں اپنے کولیگز کے ساتھ لنچ کے لیے جایا کرتی تھی۔ اگر میرا شوہر بے وفائی نہ کرتا تو میں اس کے ساتھ بے وفائی کا کبھی سوچتی بھی نہیں۔ اب میرا بوائے فرینڈ مجھے ترغیب دے رہا ہے کہ میں اپنے بے وفا شوہر کو چھوڑ دوں ، تاکہ ہم دونوں مستقل اکٹھے رہ سکیں۔ میرا بوائے فرینڈ بہت محبت کرنے والا شخص ہے اور میرے شوہر سے بہت بہتر ہے۔ آپ بتائیں میں کیا کروں۔“

رپورٹ کے مطابق دی سن کے اس ’ڈیئر ڈیئڈر‘ نامی سلسلے کے تحت اس خاتون کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ تعلق بہتر بنانے کی کوشش کرے۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کر دے۔ اپنے شوہر کو زیادہ سے زیادہ وقت دے اور اسے بتائے کہ وہ اس کی بے وفائی سے کتنی ناخوش ہے۔ خاتون کو مشورہ دیا گیا کہ ”تمہاری شادی کو ایک عرصہ گزر چکا ہے اور اتنی طویل شادی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ قائم ہوئے چند ہفتوں کے تعلق پر قربان کرنا کسی طور درست نہیں ہو گا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس