وہ وقت جب دوحہ سے بالی جانے والی پرواز میں خاتون کی طرف سے شوہر کا معاشقہ پکڑ لینے پر طیارے کو بھارت میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی

وہ وقت جب دوحہ سے بالی جانے والی پرواز میں خاتون کی طرف سے شوہر کا معاشقہ پکڑ ...
وہ وقت جب دوحہ سے بالی جانے والی پرواز میں خاتون کی طرف سے شوہر کا معاشقہ پکڑ لینے پر طیارے کو بھارت میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی

  



دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بسااوقات فضائی سفر کے دوران مسافروں کی طرف سے کچھ ایسی ہلڑ بازی کے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ پروازوں کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ہنگامی لینڈنگ نومبر 2017ءمیں بھارت میں ہوئی تھی جس کا سبب جان کر آپ کو بے اختیار ہنسی آ جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قطر ایئرویز کی یہ پرواز دوحہ سے انڈونیشیاءکے معروف شہر بالی جا رہی تھی۔ اس میں ایک ایرانی میاں بیوی بھی سوار تھے۔ رات میں خاتون کو پتا چلا کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے جس پر اس خاتون نے وہ اودھم مچایا کہ پائلٹ کو بھارت کے شہر چنئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ دوران سفر جب اس خاتون کا شوہر سو گیا تو اس نے سوتے میں اس کا انگوٹھا لگا کر اس کے فون کا لاک کھول لیا اور اسے چیک کرنا شروع کر دیا۔ فون میں اس کے شوہر کی کسی اور خاتون کے ساتھ راز و نیاز پر مبنی چیٹنگ موجود تھی۔ یہ چیٹنگ پڑھتے ہی خاتون آپے سے باہرہو گئی اور اپنے شوہر پر پل پڑی۔ دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور جہاز کاعملہ بھی خاتون کو پرسکون کرنے میں ناکام ہو گیا۔ جب پائلٹ نے صورتحال کو بے قابو ہوتے دیکھا تو اس نے جہاز کو چنئی ایئرپورٹ پر اتار دیا۔ ان دونوں میاں بیوی کے پاس چونکہ بھارت کا ویزہ نہیں تھا لہٰذا انہیں حراست میں لے لیا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں دو روز بعد کوالالمپور کی پرواز میں بٹھا کر روانہ کر دیا گیا اور کوالالمپور سے انہیں واپس دوحہ بھیج دیا گیا۔

مزید : عرب دنیا