ریسٹورنٹ میں آئی خاتون نے اپنی نومولود بیٹی کو بھی دودھ پلانا شروع کر دیا لیکن طریقہ ایسا شرمناک کہ منیجر بھی خاموش نہ رہ سکا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی اور وہیں اپنی نومولود بچی کو دودھ پلانا شروع کر دیا مگر ایسے شرمناک طریقے سے کہ ریسٹورنٹ کا منیجر بھی خاموش نہ رہ سکا۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام الزبتھ ہیرزوگ تھا ۔ اس نے ریسٹورنٹ میں تمام لوگوں کے سامنے چھاتیوں کو ڈھانپے بغیر اس طرح اپنی بیٹی جارجیا کو دودھ پلانا شروع کر دیا کہ وہاں موجود ہر شخص کی نظریں اس کی طرف ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ دیکھ کر ریسٹورنٹ کا منیجر الزبتھ کے پاس آیا اور اسے اس طریقے سے دودھ پلانے سے منع کر دیا، جس پر الزبتھ اور اس کے ساتھ آئی دیگر دو خواتین غصے میں آ گئی اور منیجر کے ساتھ بحث کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔ بعد ازاں ایک ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الزبتھ نے کہا کہ ”منیجر نے میرے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی۔ میں نہیں جانتی کہ لوگوں کو یا منیجر کو یہ بات کیوں بری لگی۔“