عرب شہری کے منہ میں موبائل فون پھٹ گیا اور پھر۔۔۔ انتہائی دردناک کہانی سامنے آ گئی

عرب شہری کے منہ میں موبائل فون پھٹ گیا اور پھر۔۔۔ انتہائی دردناک کہانی سامنے ...
عرب شہری کے منہ میں موبائل فون پھٹ گیا اور پھر۔۔۔ انتہائی دردناک کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کے پھٹنے کی خبریں تو گاہے آتی رہتی تھی لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ یمن کے ایک شہری کے منہ میں ایک عام موبائل فون پھٹ گیا جس سے اس کی ایسی حالت ہو گئی کہ آدمی سن کر ہی خوفزدہ ہو جائے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ شخص موبائل فون کی ٹارچ چلا کر اسے دانتوں میں دبائے کام کر رہا تھا کہ اس دوران فون دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس سے اس کے ہونٹوں، گالوں، دانتوں اور زبان کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا منہ انگریزی حرف Oکی شکل کا ہو گیا اور شکل ہی بگڑ گئی۔
یہ واقعہ ایک سال قبل پیش آیا تھا۔ اب اس26سالہ نوجوان کو علاج کی غرض سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے ہونٹ، زبان اور گال درست کر دیئے ہیں۔ نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اجے کیشپ کا کہنا تھا کہ فون پھٹنے سے اس نوجوان کے منہ کے مسلز پھٹ گئے تھے۔ وہ کسی بھی طرح کا سخت کھانا نہیں کھا سکتا تھا اور نرم یا مائع غذاﺅں پر زندہ تھا، جنہیں وہ صرف نگل پاتا تھا۔ اسے بولنے میں بھی بہت دشواری تھی۔ وہ الفاظ صاف ادا نہیں کر سکتا تھا۔ اس کے ہونٹ دانتوں سے جڑ گئے تھے۔ اب وہ مکمل صحت مند ہو چکا ہے اور گھر واپس جانے کے لیے تیار ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -