ویلنٹائنز ڈے کے حق میں بھارتی شہری آگے آ گیا، راجہ رانی کی شادی کروا دی لیکن دراصل یہ کوئی انسان نہیں بلکہ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویلنٹائنز ڈے کے حق میں بھارتی شہری آگے آ گیا، راجہ رانی کی شادی کروا دی لیکن ...
ویلنٹائنز ڈے کے حق میں بھارتی شہری آگے آ گیا، راجہ رانی کی شادی کروا دی لیکن دراصل یہ کوئی انسان نہیں بلکہ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص ویلنٹائنز ڈے کی حمایت میں آگے آ گیا اور راجہ رانی کی شادی کروا ڈالی مگر یہ راجہ رانی کون تھے؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس شخص کا نام ویتل ناگراج ہے جس نے ’کناڈا ویتل پارٹی‘ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بھی بنا رکھی ہے۔ ویلنٹائنز ڈے پر اس نے جس راجہ رانی کی شادی کروائی یہ دراصل ایک گھوڑا گھوڑی تھے۔

ویتل نے گھوڑے کو دھوتی اور شرٹ پہنائی اور دولہے کی طرح سجایا جبکہ گھوڑی کو ساڑھی پہنا کر اس کادلہن سا ہار سنگھار کیا۔ اس نے درجنوں لوگوں کو شادی کے دعوت نامے بھیجے اور ان مہمانوں کی موجودگی میں اس گھوڑے گھوڑی کی تمام رسومات کے ساتھ باقاعدہ شادی کروائی گئی۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں کئی مہمان اس شادی پر حیران تھے وہیں کچھ آگے بڑھ کر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکبادیں دے رہے تھے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور لوگ بھانت بھانت کے فقرے کس رہے ہیں۔ سکندر سنگھ نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”وہ بنا شادی کے خوش تھے، تم نے شادی کروا کے ان کی زندگی برباد کر دی۔ شادی کرکے کبھی کوئی خوش ہوا ہے بھلا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی