جعلی پیر نے جن نکا لنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلا دیا

جعلی پیر نے جن نکا لنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلا دیا
جعلی پیر نے جن نکا لنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلا دیا

  



بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )جعلی پیر نے جن نکا لنے کے چکر میں خاتون کو زندہ جلا دیا ۔بہاولنگر کے علاقے میکلوڈ روڈ گنج میں خادم شاہ نامی جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکر میں نہ صرف خاتون کو زندہ جلا ڈالا بلکہ 20 ہزار روپے بھی لے لئے۔جعلی پیر نے خاتون کے ہاتھ اور پاوں پر انگارے رکھ دئیے جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔خاتون کی چیخ وپکار پر اسکے رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول نگر