عمران خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ’ گھبرانا نہیں ہے‘ پر فلم بنانے کی تیاریاں،صبا قمر کے ساتھ کس اداکار کو لیڈ رول میں لیا گیا ہے؟

عمران خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ’ گھبرانا نہیں ہے‘ پر فلم بنانے کی ...
عمران خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ’ گھبرانا نہیں ہے‘ پر فلم بنانے کی تیاریاں،صبا قمر کے ساتھ کس اداکار کو لیڈ رول میں لیا گیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کے نام پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
جے بی فلمز اور ماسٹر مائنڈ فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ گھبرانا نہیں ہے‘ کو جمیل بیگ اور حسن ضیاءپروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی مرکزی کاسٹ صف اول کی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد پر مشتمل ہے۔ اداکارہ صبا قمر ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی ہیں تاہم زاہد احمد کی یہ ڈیبیو فلم ہے، اس فلم کے ساتھ سید جبران بھی سلور سکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔’گھبرانا نہیں ہے‘ کی سٹار کاسٹ میں سینئر اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سہیل احمد نیئر اعجاز شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -