وزیراعظم کے قریبی ساتھی نعیم الحق انتقال کر گئے

وزیراعظم کے قریبی ساتھی نعیم الحق انتقال کر گئے
وزیراعظم کے قریبی ساتھی نعیم الحق انتقال کر گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ عزیز دوست ،بڑے بھائی اور ساتھی کینسر سے شیروں کی طرح لڑے ،انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا ،اللہ انہیں جنت میں گھر دے ۔پی ٹی آئی رہنما نے بتا یا کہ نعیم الحق کی طبیعت کل بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔آج طبعیت مزید خراب ہونے پر نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے ۔نعیم الحق کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ،انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے لیے بھی بہت خدمات سر انجام دی تھیں ۔

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں