نعیم الحق کا انتقال ، خبر وزیر اعظم کو ملی تو کیا حالت ہوئی؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو جب ان کے دوست نعیم الحق کے انتقال کی خبر دی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے۔
نجی تی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال کی خبر دی گئی تو یہ خبر سنتے ہی وہ آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر فون کرکے نعیم الحق کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کی صبح نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے، ان کے ہمرہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی کراچی جائیں گے۔