’نعیم الحق کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے ساتھ تھے ، اس آدمی نے کبھی اپنے مفاد کی جنگ نہیں لڑی‘ علی محمد خان نے مرحوم کی شاندار خوبی بیان کردی

’نعیم الحق کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے ساتھ تھے ، اس آدمی نے کبھی اپنے مفاد ...
’نعیم الحق کرکٹ کے زمانے سے عمران خان کے ساتھ تھے ، اس آدمی نے کبھی اپنے مفاد کی جنگ نہیں لڑی‘ علی محمد خان نے مرحوم کی شاندار خوبی بیان کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ نعیم الحق اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص تھے اور شروع سے عمران خان کے ساتھ تھے۔

نعیم الحق کے انتقال کی خبر آئی تو اس وقت علی محمد خان نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شریک تھے، خبر ملنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ نعیم الحق مرحوم کا عمران خان کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ تھا، وہ ایسا شخص تھا جو اپنے لیڈر سے مخلص تھا اور شروع سے ہی عمران خان کے ساتھ تھا، وہ صرف سیاست کے نہیں بلکہ کرکٹ کے زمانے میں بھی عمران خان کے ساتھی تھے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نعیم الحق کو کبھی بھی اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑتے نہیں دیکھا ، وہ اپنے لیڈر اور پارٹی کیلئے محنت کرتے رہے، انہوں نے بڑی استقامت سے کینسر کے خلاف جنگ لڑی۔

مزید : قومی