نعیم الحق کو علاج کیلئے کراچی روانہ کیا گیا تو ان کی حالت کیسی تھی؟ قاسم سوری نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں

نعیم الحق کو علاج کیلئے کراچی روانہ کیا گیا تو ان کی حالت کیسی تھی؟ قاسم سوری ...
نعیم الحق کو علاج کیلئے کراچی روانہ کیا گیا تو ان کی حالت کیسی تھی؟ قاسم سوری نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور وزیر اعظم عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،انہیں کچھ روز پہلے اسلام آباد سے علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا ۔ ایئر پورٹ پر ان کی روانگی کے وقت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ان کے ساتھ ایک سیلفی لی تھی جو اب سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
قاسم خان سوری نے نعیم الحق کی اسلام آباد سے کراچی روانگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے، بطور بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ’نعیم بھائی کو چند روز پہلے کراچی میں علاج کیلئے رخصت کرتے ہوئے ۔‘
قاسم سوری کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینسر کے باعث نعیم الحق کتنے کمزور ہوچکے ہیں ، اتنی کمزوری کے باوجود ان کی مسکرانے کی کوشش کرنا نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنوں بلکہ ہر پاکستانی کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -