’پرانے دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا‘ وزیراعظم عمران خان کا گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

’پرانے دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا‘ وزیراعظم عمران خان کا ...
’پرانے دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا‘ وزیراعظم عمران خان کا گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پرانے دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے ،وہ تحریک انصا ف کے 10بانی اراکین میں سے ایک تھے ،تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ رہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ میں جب بھی مشکل میں ہوتا تو وہ ہمیشہ میری سپورٹ کرتے ،نعیم الحق نے گزشتہ دو سالوں سے کینسر کے ساتھ بڑی بہادری کے ساتھ جنگ لڑی ،وہ آخر تک پارٹی کے معاملات میں شامل رہے اور جہاں تک ممکن ہوا انہوں نے کابینہ اجلاس میں بھی اپنی شرکت لازم بنائی ۔عمران خان نے کہا کہ نعیم الحق کے جانے سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی