پی ایس ایل 5 میں شرکت کیلئے کون سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں؟ زبردست خوشخبری

پی ایس ایل 5 میں شرکت کیلئے کون سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں؟ ...
پی ایس ایل 5 میں شرکت کیلئے کون سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں؟ زبردست خوشخبری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے نامور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایلکس ہیلز، شین واٹسن ، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، ٹیمل ملز اور بین کٹنگ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا جس میں جگمگانے والے غیر ملکی ستارے پاکستانی میدانوں کو روشن کرنے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ہفتے کی شام کراچی پہنچے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔

اس سے قبل کوئٹہ کے فواد احمد، بین کٹنگ اور ٹیمل ملز بھی کراچی پہنچے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈین ویلاس نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، شیڈوک والٹن، مچل میکلینگن، کیمرون ڈیلپورٹ اور اسسٹنٹ کوچ جوہان بوتھا بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔پشاور زلمی کے لائم پلنکٹ اور ملتان سلطانز کے ریلی روسو نے بھی اپنی ٹیم جوائن کرلی ہے۔

مزید : کھیل