`کبڈی ورلڈکپ 2020ءکا فائنل روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

`کبڈی ورلڈکپ 2020ءکا فائنل روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا
`کبڈی ورلڈکپ 2020ءکا فائنل روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کبڈی ورلڈکپ 2020ءکے سیمی فائنل مقابلوں میں فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی کبڈی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین کبڈی ٹیم کو 32 کے مقابل میں 42 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ایرانی ٹیم کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ اتوار کے روز لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایران اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے بھی مقابلہ ہو گا۔

مزید :

کھیل -