چور مہنگے فلیٹ میں چوری کیلئے داخل ہوا تو فریج میں شراب کی بوتلیں نظر آگئیں ، چوری چھوڑ کر شراب نوشی شروع کردی اور پھر ۔۔۔

چور مہنگے فلیٹ میں چوری کیلئے داخل ہوا تو فریج میں شراب کی بوتلیں نظر آگئیں ، ...
چور مہنگے فلیٹ میں چوری کیلئے داخل ہوا تو فریج میں شراب کی بوتلیں نظر آگئیں ، چوری چھوڑ کر شراب نوشی شروع کردی اور پھر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک نوجوان چور نئے گھر میں چوری کیلئے داخل ہوا تو اسے چرانے کیلئے کچھ نہ ملا، بد قسمتی سے اسے فریج میں شراب کی 2 بوتلیں نظر آئیں تو اس نے اسی گھر میں دونوں بوتلیں چڑھالیں ۔ کثرتِ شراب نوشی کے باعث وہ بیہوش ہوا اور صبح پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں 19 سالہ چور میرین ڈرائیو کے علاقے میں ایک کاروباری شخص کے گھر چوری کی نیت سے داخل ہوا ۔ کاروباری شخصیت نے حال ہی میں اس فلیٹ میں سامان رکھوانا شروع کیا تھا لیکن ابھی تک شفٹنگ مکمل نہیں ہوئی تھی ، فلیٹ کا مالک خود اسی بلڈنگ میں اسی فلور پر موجود ایک اور فلیٹ میں رہائش پذیر ہے۔
صبح کے وقت ایک ملازم نے فلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ اندر سے لاک تھا، اس نے اپنے مالک کو بتایا جس کے بعد دونوں نے مل کر دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک آدمی صوفے پر بیہوشی کی حالت میں پڑا ہے اور اس کے قریب ہی خنجر رکھا ہوا، انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس نے آکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چوری کی نیت سے فلیٹ میں داخل ہوا تھا لیکن گھر میں چرانے کیلئے کوئی بھی چیز موجود نہیں تھی، اس نے فریج کھول کر دیکھا تو اس میں شراب کی 2 بوتلیں پڑی ہوئی تھیں، اس نے رات کو دونوں بوتلیں چڑھالیں جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا اور ساری رات اسی حالت میں فلیٹ میں موجود رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -