سینیٹ انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہی ہوگی،نویدشریف

سینیٹ انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہی ہوگی،نویدشریف

  

   لاہور(پ ر) ایڈوائزرمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔پی ٹی آئی حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہا ہے، مسلم لیگ(ن) نے ملکی سیا ست میں شائستگی کوختم کر دیا ہے لیگیو ں کی بازاری ز بان قا بل گر فت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کوغیرمستحکم کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہیں۔

، احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ گزشتہ سا بق دور میں ملک کے قر ضو ں میں ریکار ڈ اضا فہ کیوں ہوا؟ اپوز یشن کے پا س کو ئی عوامی ایجنڈا نہیں۔سینیٹ انتخابات میں کامیا بی کیلئے اپوز یشن جماعتیں ضمیرو ں کی خر ید و فرخت کررہی ہیں جو کسی بھی لحا ظ سے در ست بات نہیں ہے پیسے لے کر ووٹ فروخت کرنے والے ملک اورعوامی مینڈ یٹ کے غدار ہیں۔ ان کا محا سبہ کیاجانا چاہیے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -