نیول چیف سے امریکی، روسی،اردن، سعودی کمانڈورں کی ملاقات
اسلام آباد،کراچی (این این آئی)ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن کے موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود نے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے ا مو ر اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے اقدامات کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر سے روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیو سینٹ، اردن کی نیول فورس کے سربراہ اور سعودی بحریہ کے مشرقی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر، برازیل کے کمانڈر سرفیس فلیٹ، سری لنکن بحریہ کے فلیگ افسر کمانڈنگ اور کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈ نے ملاقاتیں کیں۔ جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے اقدامات کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے عالمی وباء کرونا کے باوجود امن مشق میں کثیر تعداد میں بحری افواج کی شرکت کو سراہا۔
ملاقاتیں