سعودی عرب میں شرمناک حرکت پر تین پاکستانی گرفتار، الزام بھی سامنے آگیا

سعودی عرب میں شرمناک حرکت پر تین پاکستانی گرفتار، الزام بھی سامنے آگیا
سعودی عرب میں شرمناک حرکت پر تین پاکستانی گرفتار، الزام بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن میں تین پاکستانی تارکین وطن سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران تین مقامی اور ایک سوڈانی ملزم کو جعلی کرنسی کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا ہے انکے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل سیکیورٹی کا کہناتھا کہ تین سعودی باشندوں کو ایک مقامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ تین پاکستانیوں کو بنک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر پکڑا گیا ہے .پولیس نے ایک مقامی اور 10 غیرملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی، مساجد میں چوری اور رش والے مقامات میں لوگوں کی جیب تراشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے، ایک کیمپ میں لے جا کر ان کے اسپیئرپارٹس الگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے الزام میں چھ مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے کارروائی کے دوران یمن کے 12 باشندوں کو اقامہ اور حدود کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -