بھارتی پولیس نے  ’پاری‘ سے تنگ لوگوں کے لیے ایسا پیغام جاری کردیا کہ’  پاری گرل‘ دنا نیر  بھی حیران رہ جائیں

بھارتی پولیس نے  ’پاری‘ سے تنگ لوگوں کے لیے ایسا پیغام جاری کردیا کہ’  پاری ...
بھارتی پولیس نے  ’پاری‘ سے تنگ لوگوں کے لیے ایسا پیغام جاری کردیا کہ’  پاری گرل‘ دنا نیر  بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 'یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے' کی دھوم اب سرحد پار بھی سنائی دینے لگی ہے،بھارتی پولیس نے پاکستان لڑکی کے منفرد انداز کو کاپی کرتے ہوئے شہریوں کو پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یو پی پولیس کی جانب سے ایک پیغام شئیر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ یہ ہم ہیں اور ہماری کار ہے، اگر لیٹ نائٹ پاری آپ کو تنگ کررہی ہے تو  یہ ہمارا نمبر ہے112‘
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی لڑکی دنا نیر کی  ویڈیو اس وقت موضوع بحث ہے۔اداکار،کھلاڑیوں ،فلم سٹارز،سنگرز سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے اس موضوع پر ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -