فحش ویڈیو سکینڈل،معروف بھارتی اداکارہ کیلئے نئی مشکل، بے باک فلموں میں کام کالڑکیوں کو کتنا معاوضہ ملتاتھا؟بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ

فحش ویڈیو سکینڈل،معروف بھارتی اداکارہ کیلئے نئی مشکل، بے باک فلموں میں کام ...
فحش ویڈیو سکینڈل،معروف بھارتی اداکارہ کیلئے نئی مشکل، بے باک فلموں میں کام کالڑکیوں کو کتنا معاوضہ ملتاتھا؟بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Instagram/gehana_vasisth

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش ویڈیو ز سکینڈل میں بھارتی اداکارہ گہنا وششٹھ کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں اور اب ان کے خلاف اجتماعی جنسی زیادتی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق چند روز قبل پولیس نے ایک بنگلے میں بنے پروڈکشن ہاﺅس پر چھاپہ مارا تھا جہاں فحش فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ اس چھاپے میں5افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں اور وہاں سے ایک 25سالہ لڑکی کو بازیاب بھی کرایا گیا تھا جس سے زبردستی فحش فلموں میں کام کروایا جا رہا تھا۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ یہ پروڈکشن ہاﺅس ویب سیریزگندی بات سے شہرت پانے والی اداکارہ گہنا وششٹھ کا تھا جو نئے لڑکے لڑکیوں کو فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دے کر لاتی اور اس پروڈکشن ہاﺅس میں انہیں فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کرتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک تین نوعمر لڑکیاں 24 سالہ اداکارہ گہنا کے خلاف بیان دے چکی ہیں کہ کس طرح اس نے انہیں جھانسے سے فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کیا۔ یہ لوگ ان لڑکے لڑکیوں کو ایک فحش ویڈیو کے عوض 15سے 20ہزار روپے رقم ادا کرتے تھے۔بعد ازاں یہ فحش فلمیں ایک ایسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں جہاں لوگ 2ہزار روپے فیس کے عوض سبسکرپشن حاصل کرکے یہ فلم دیکھتے تھے۔انہوں نے اب تک 87فحش فلمیں بنا کر اس ویب سائٹ پر پوسٹ کی تھیں۔ پولیس کو ایسے تین فنکاروں نے درخواست دی تھی جنہیں اس گینگ نے فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کیا تھا۔ان کی درخواست پر پولیس نے اس پروڈکشن ہاﺅس پر چھاپہ مارا۔

مزید :

تفریح -