جنوبی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے

جنوبی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے
جنوبی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوریا (رضا شاہ) پیر کی شام جنوبی کوریا کے نچلے مغربی ساحلی علاقے میں 2.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔کوریا کے محکمہ موسمیات کی انتظامیہ کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 59 منٹ پر شمالی جولا صوبے کے شہر گونسان سے 10 کلو میٹر شمال مشرق میں محسوس کیا گیا۔گونسان شہر دارلخلافہ سیول سے تقریبا 270 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔زلزلے کا مرکز 14 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جا رہا ہے۔ایجنسی نے علاقے کی عوام کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے کے نواحی علاقوں میں رہنے والے افراد کو دوبارہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں۔