میاں چنوں میں ذہنی معذور شہری کا ہجوم کے ہاتھوں قتل، مولانا طارق جمیل کا بیان بھی سامنے آگیا

میاں چنوں میں ذہنی معذور شہری کا ہجوم کے ہاتھوں قتل، مولانا طارق جمیل کا بیان ...
میاں چنوں میں ذہنی معذور شہری کا ہجوم کے ہاتھوں قتل، مولانا طارق جمیل کا بیان بھی سامنے آگیا

  

خانیوال(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مولانا طارق جمیل نے میاں چنوں کے نواحی کے علاقہ میں شہری کو قتل کرنے والے افراد کو جاہل قرار دیدیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بہیمانہ قتل صرف جہالت ہے،اسکی اجازت نہ مذہب دیتا ہے اور نہ ہی ملک کا قانون۔انہوں نے اپنے بیان میں سانحہ سیالکوٹ کے واقعہ کا بھی حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ میاں چنوں کا نواحی علاقہ تلمبہ مولانا طارق جمیل کا ابائی علاقہ ہے، ہجوم کے ہاتھوں شہری کے قتل کا واقعہ چند روز قبل اسی علاقے میں پیش آیا تھا۔

مزید :

قومی -