حلوہ کھانے سے ایک شخص جاں بحق، 14 کی حالت خراب

حلوہ کھانے سے ایک شخص جاں بحق، 14 کی حالت خراب
حلوہ کھانے سے ایک شخص جاں بحق، 14 کی حالت خراب
سورس: File

  

شہداد کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرونِ سندھ کے ضلع شہداد کوٹ کے مدرسے میں حلوہ کھانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ 14 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نامعلوم شخص نے اپنے عزیز کی فاتحہ کا کہہ کر مدرسے میں گاجر کا حلوہ بھجوایا۔ حلوہ کھانے کی وجہ سے اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چانڈکا ہسپتال میں دورانِ علاج ایک شخص بیہوشی کی حالت میں انتقال کر گیا جب کہ دیگر 14 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -سکھر -