وفاقی چیمبربزنس کمیونٹی کے مسائل و مشکلات کے  حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،سرتاج احمد خان

وفاقی چیمبربزنس کمیونٹی کے مسائل و مشکلات کے  حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ...

  

پشاور(اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری  خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان سے پیپلزٹریڈرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے کنونیئر نعیم بخش کی قیادت میں آئے وفدنے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کو ایف پی سی سی آئی پیلٹ فارم  سے بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجیدپر اتفاق کیاگیا۔پیپلز ٹریڈزایسوسی ایشن وفد کرام صدیقی، محمد ریاض، عامر رشید چشتی، شاہداللہ پر مشتمل تھا جس نے بزنس کمیونٹی کے مسائل سے سرتاج احمد خان کو آگاہ کیا۔ وفد نے بزنس کمیونٹی کے مسائل ومشکلات کے خاتمے، پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے، صنعتی زون کے مسائل حل کرنے نے ایف پی سی سی آئی کے پیلٹ فارم سے حل کرنے پر زوردیا۔وفد نے بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کرنے پر ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا۔

، 

تاج احمد خان نے  وفد کویقین دہانی کراتے ہوئے فیڈریشن آ ف پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل و مشکلات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ایف پی سی سی آئی سیاست سے بالاتر ہوکر تمام تاجر نتظمیوں، ایسوسی ایشن اور صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس کے بزنس کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان باہمی تجارت بڑھانا، ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام،چیمبرزآف کامرس کو پلاٹ الائمنٹ، صنعت وتجارت کے مسائل،روزگار کے مواقع پید اکرنا فیڈریشن آف پاکستان کی اولین ترجیحات ہیں جس کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔

مزید :

کامرس -