چائلڈ بیورونے کامونکی میں بچی کی لاش برآمدہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کامونکی میں 13سالہ بچی کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کی ٹیم چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت کے مطابق مقتولہ بچی کے گھر پہنچ گئی۔حکومت پنجاب اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ٹیم نے افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرہ احمد ک۔کہنا ہے کہ 13 سالہ بچی کو زیادتی کے کے بعد قتل کا واقعہ افسوسناک ہے۔بچی کی پھندہ لگی لاش گھر کی بالائی منزل سے برآمد ہوئی۔اس واقعہ کے حوالے سے متعلقہ پولیس سے رابطہ میں ہیں۔