پنجاب یونیورسٹی۔این ایم ایس بین الاقوامی سکولز سیریز کی افتتاحی تقریب

پنجاب یونیورسٹی۔این ایم ایس بین الاقوامی سکولز سیریز کی افتتاحی تقریب

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام نیشنل میتھیمیٹکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے طلباء  اور اساتذہ کے لیے پانچ روزہ پنجاب یونیورسٹی۔این ایم ایس PU-NMS))بین الاقوامی سکولز سیریز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئر مین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر ملک زوار حسین، مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین شعبہ ریاضی ملک زوارحسین نے کہا کہ فرانس سے پروفیسر مشیل والڈشمٹ اور پروفیسر مشیل جمبو اسکول کے دوران بالترتیب مختلف موضوعات پر لیکچر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کا مقصد دنیا بھر کے محققین کو ایک پلیٹ فورم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تازہ تحقیقی نتائج، آئیڈیاز، پیش رفت اور ایپلی کیشنز پر تبادلہ خیال کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سکول کو مستقل بنیادوں پر منظم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا    

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -