عدیل امجد ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایکسائز تعینات

عدیل امجد ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایکسائز تعینات

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسییشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے گریڈ 17 کے آفیسر عدیل امجد کو ڈپٹی ڈائریکٹر  ہیڈ کوارٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ پہلے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے عدیل امجد کو ناقص کارکردگی پر سیالکوٹ میں ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر کے عہدے سے معطل کیا تھا جبکہ اس سے قبل محکمہ ایکسائز ریجن سی لاہور سے  ٹوکن ٹیکس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں کروڑوں روپے کی پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے الزام میں اینٹی کرپشن نے  مقدمہ درج کرکے گرفتار بھی کیا تھا جسے اب سیکرٹری ایکسائیز وقاص علی محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -