کسان خوشحال ہوئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،عبدالرؤف تتلہ

کسان خوشحال ہوئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،عبدالرؤف تتلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی چوہدری عبدالرؤف تتلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا جینا مرنا کسانوں کے لیے ہے۔ اور اس لیے میں نے اپنی سیاسی پارٹی میں کسان کا نام رکھا ہے۔ مجھے الحمدللہ کئی سیاسی جماعتوں سے آفرز تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے مجھے آگے آ کے اس ملک کے غریب اور پسے ہوئے کسان کے لیے کچھ کرنا چاہیے پاکستان الحمد للہ ایک ذرعی ملک ہے مگر اسکا کسان بہت ہی برے حالات میں زندگی گذار رہا ہے جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا پاکستان خوشحال نہیں ہو سکتا۔ میرا مقصد زندگی کے ہر شعبے میں تعلیم، صحت اور کاروبار میں باقی طبقوں کے ساتھ کسانوں کو برابر مواقع ملنے چاہیے۔ جس دن کسان اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر آ گئے حکمران لانگ مارچ بھول جائیں گے۔