سماجی کارکن وحید احمد بٹ اور حاجی دلاور حسین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

سماجی کارکن وحید احمد بٹ اور حاجی دلاور حسین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

  

لاہور(پ ر)معروف سماجی کارکن وحید احمد بٹ اور حاجی دلاور حسین مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے باغ جناح میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیف پیٹرن جناح خدمت خلق ایسوی ایشن میاں داؤد افضل،صدرشیخ وسیم، نائب صدر شیخ عرفان الٰہی، جوائنٹ سیکرٹری علی داؤد،اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چوہدری مشتاق علی، جنرل سیکرٹری رانا یامین چیئرمین چوہدری عاشق علی،سید عارف حسین شاہ، خالد قریشی محمودالسن،طالب حسین، ملک سہیل احمد،وسیم گیلانی،راناغفور را نامون،شیخ عظیم، ہمایوں بٹ،اشرف بھٹی،سید محمد ادریس زنجانی اور شیخ عزیز کے علاوہ سیاسی و سماجی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور دعا کی ہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو بیصد مہ صبرو ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -