ویلنٹائن ڈے بے حیائی اور بدکاری کا دوسرا نام،ذکر اللہ مجاہد

 ویلنٹائن ڈے بے حیائی اور بدکاری کا دوسرا نام،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے بے حیائی اور بدکاری کا دوسرا نام ہے۔ یہ کسی ایک دن کا نہیں بلکہ مغرب کی سیکولرازم، مادرپدر آزاد تہذیب و تمدن کا نام ہے۔ ویلنٹائن ڈے جیسے  بہیودہ تہوار کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے نہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔ یہ تہوار اسلامی غیرت کے منافی ہے اور مسلم معاشرے کو مادر پدر آزاد بنانے کی بھیانک سازش ہے۔پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر ایک سازش اور منصوبہ کے تحت بے حیائی وبے غیرتی کو پروان چڑھا یا جا رہا ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر اسلامی تہوار پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ملک بھر میں بلخصوص تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو '' سرکاری سطح پر'' یوم حیاء ''  منایا جائے اور تقربیات منعقد کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں  '' یوم حیاؤ حجاب '' کے نام سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں میڈیا  سے گفتگو اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ایک بے حیاء  عیسائی کی یاد میں منائے جانے والے  دن کو پاکستان میں چند لبر ل اور دین بیزار لوگ مناکر اسلامی تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کلمہ کی  بنیاد پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوری پاکستان  میں بے حیائی اور بے غیرتی پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

 امیر لاہور نے کہا کہ سیکولرازم، مغربی مادرپدر آزاد تہذیب کے مقابلہ کے لیے اسلامی تہذیب نئی نسل کی محافظ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -