پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ایم ایس سروسز کے اعزاز میں عشائیہ

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ایم ایس سروسز کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی کو چارج سنبھالنے پر عشائیہ دیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد قریشی،وائے ڈی اے کے ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری کی دستاربندی کی گئی۔ عشائیہ میں اے ایم ایس ڈاکٹر قذافی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر قعرت العین کو بھی مدعو کیا گیا۔اس کے علاوہ وائے ڈی اے سے ڈاکٹر سلمان حسیب،ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈاکٹر عقیل،ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر سلمان سرور،ڈاکٹر عبدالرحمن چٹھہ،ڈاکٹر محسن علوی،ڈاکٹر بلال، وائے این اے سے سسٹرلبنیٰ یاسمین، انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے سینئر سٹاف نرس نیلم،صائمہ اور فرزانہ، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر تنویر بھٹی،رانا عرفان، چودھری وسیم و دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے کہا کہ ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور سروسز ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے فری ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی صدر محمد ارشد بٹ و دیگر عہدیداران نے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعامر غفور کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -