سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 435.28پوائنٹس نیچے چلا گیا: ڈالر پھر 175روپے سے تجاوز کر گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 45600پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 72ارب ورپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ8.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ابتدائی سیشن میں انڈیکس 46128پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکرویج ہاؤسز کی منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے انڈیکس46000،45900،45800،45700پوائنٹس کی4بالائی حد سے گر گیا اور45600پوائنٹس کی پست سطح پر بندہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 435.28پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46079.37پوائنٹس سے گھٹ کر45644.09پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح176.66پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17968.10پوائنٹس سے کم ہو کر17791.44پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31589.92پوائنٹس سے کم ہو کر31275.76پوائنٹس ہو گیا۔کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب53کروڑ36لاکھ93ہزار125روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب75ارب36کروڑ77لاکھ24ہزار494روپے سے گھٹ کر78کھرب2ارب83کروڑ40لاکھ31ہزار368روپے پر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو5ارب روپے مالیت کے18کروڑ78لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو7ارب روپے مالیت کے17کروڑ6لاکھ 27ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،23میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ35لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 98لاکھ77ہزار،غنی گلوبل 78لاکھ5ہزار،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 78لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 69لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کے بھا? میں 25.82روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1774.06روپے ہو گئی اسی طرح6.26روپے کے اضافے سے خیر پور شوگر کے حصص کی قیمت بڑھ کر89.78روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت495.00روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت10405.00روپے ہو گئی اسی طرح 174.38روپے کی کمی سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت گھٹ کر2150.73روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر ایک بار پھر175روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80روپے سے بڑھ کر175.25روپے اور قیمت فروخت174.90روپے سے بڑھ کر175.40روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 176.50روپے سے بڑھ کر176.70روپے اور قیمت فروخت177روپے سے بڑھ کر177.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198.50روپے سے گھٹ کر198روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے گھٹ کر200روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے اور قیمت فروخت240روپے پر بدستور برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں پیر کو4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 50روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح42روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار400روپے پر آ گئی۔
سٹاک مارکیٹ