حکومت کا احساس پروگرام کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کرنے کا اعلان

 حکومت کا احساس پروگرام کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے یکم فروری سے احساس پروگرام کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والوں کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کے پیسے 12سے بڑھاکر 13ہزار کر دیے ہیں، اہل خواتین احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں توگن کرپورے13 ہزار روپے لیں۔معاون خصوصی نے کہا شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزددکاندار خواتین کے پیسے نہیں کاٹ سکتے، خواتین کے انگوٹھے لگوا کر پیسے لینے آنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا یا پیسے کاٹے تو حکومت سختی سے نمٹے گی۔

احساس پروگرام 

مزید :

صفحہ آخر -