ریلوے انتظامیہ کا ٹرینوں پر پتھر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

ریلوے انتظامیہ کا ٹرینوں پر پتھر پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین انجنوں اور ٹرینوں پر پتھر پھینکنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ہے۔ کاروائی کا فیصلہ ٹرین ڈرائیورز، اسسٹنٹ ڈرائیورز اور ریل مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔جاری ہونے والے مراسلے میں واضع کیا گیا ہے کہ ٹرین انجنوں پر پتھر پھینکنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھا گیا ہے جوکہ اخلاقی و قانونی جرم ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اثاثے کے ناتلافی نقصان کی بڑی وجہ بھی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے خاص طور پر ریلوے ٹریک کے اردگرد ابادیوں اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ واضع رہے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات پر پکڑے جانے والے افراد کو نہ صرف قانونی سزائیں دی جائیں گیں بلکہ ان سے قومی اثاثے کا نقصان بھی پورا کیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ

مزید :

صفحہ آخر -