شاہ محمود قریشی نے اپنے مریدوں کو رسوا کیا ہے،سنیٹر پلوشہ خان

شاہ محمود قریشی نے اپنے مریدوں کو رسوا کیا ہے،سنیٹر پلوشہ خان

  

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزراء کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مریدوں کو  رسوا کیا ہے،فواد چوہدری برساتی مینڈک ہیں آج کل انہیں بیان بازی کا زکام لگا ہوا ہے۔ فواد چوہدری چمچہ تو بن سکتے ہیں سیاستدان نہیں بن سکتے،صدر آصف علی زرداری کی سیاست سے گنگو گینگ کو دن میں تارے نظر آرہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری وہی سیاست کر رہے ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تھی۔ صدر آصف علی زرداری نے 1973ء کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا اور پارلیمنٹ کو سپریم بنایا جس کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے زندگی بھر جدوجہد کی، قید، مشکلات اورالمناک صدمے برداشت کئے۔ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وعدہ پورا کیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ رہنمائی صدر آصف علی زرداری کی، قیادت بلاول بھٹو زرداری کی، فتح جمہوریت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مریدوں کو اتنا رسوا کیا ہے اس پر ان کے پیشروؤں کی روح بھی پریشان ہوگی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری برساتی مینڈک ہیں آج کل انہیں بیان بازی کا زکام لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری چمچہ تو بن سکتے ہیں سیاستدان نہیں بن سکتے۔ 

پلوشہ خان

مزید :

صفحہ آخر -