نواب شاہ دھرنے میں بیٹھے مظاہرین انصاف کے منتظر، علی زیدی
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ پولیس نے علی حسن زرداری کو مقدمے میں نامزد کرنے سے انکار کردیا، مظاہرین انصاف کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٖغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ نواب شاہ واقعے میں 6افراد جاں بحق اور15افراد زخمی ہوئے، بلاول ہاؤس کی ہدایت پر پولیس نے مجرمان کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے علی حسن زرداری اورمحسن زرداری کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دھرنے میں بیٹھے مظاہرین انصاف کے منتظر ہیں۔ زرداری مافیا کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
علی زیدی