عدلیہ کی آزادی بار کی مضبوطی سے وابستہ ہے، شفقت محمود چوہان، رانا اسد،خامد خان

  عدلیہ کی آزادی بار کی مضبوطی سے وابستہ ہے، شفقت محمود چوہان، رانا اسد،خامد ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار میں صدارتی امیدوار رانا اسد کے اعزاز میں سابق صدر لاہورہائی کورٹ بارشفقت محمود چوہان نے استقبالیہ دیا،استقبالیہ تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی،استقبالیہ کی تقریب سے شفقت محمود چوہان،رانا اسد اور حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کی آزادی بار کی مضبوطی سے وابستہ ہے، بار اور بنچ ایک ہی گاڑی کے پہیئے ہیں،وکلاء کمیونٹی

 سے مشاورت کے بغیرکئے گئے انتظامی فیصلے دیرپا نہیں ہوسکتے، وکلاء کو نظرانداز کرکے عدالتی استحکام پرحرف آتا ہے، پروفیشنل امیدوار ہی بار کے وقار میں اضافے کا باعث ہے،صدارتی امیدوار رانا اسد اللہ نے کہاکہ سول ججوں کے دائرہ اختیار سے متعلق وکلاء کے تحفظات کے حامی ہیں، وکلاء کا احتجاج اپنے حق کے لئے ہے جس کی حمایت کرتے ہیں، عدالتی خودمختاری میں وکلاء کے کردار کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔

استقبالیہ 

مزید :

صفحہ آخر -