سانحہ تلمبہ، شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 6گرفتار 

سانحہ تلمبہ، شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 6گرفتار 

  

 خانیوال،میاں چنوں (نمائندہ خصوصی، نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)تلمبہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں پنجاب پولیس نے مزید گرفتاریاں کی ہیں،پولیس نے 6 مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا، کل 21 مرکزی ملزمان گرفتار(بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

کیے گئے اور نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ولد محمد نواز، عنصر حسین ولد صادق اور محمد شفیق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اشتعال دلاتے، ینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے ابھی تک کل 102 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتی رہی، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ھے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے تمام شرپسند عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عثمان بزدار حکومت مقتول سانحہ تلمبہ مشتاق کے اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان اور ڈی پی او ندیم عباس ممبران ضلعی امن کمیٹی کو لیکر مقتول مشتاق کے گھر 12 اے ایچ پہنچ گئے اور مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی-اس موقع پر مقتول کے اہلخانہ اور اہل چک کی واقعہ کے بعد ملزمان پکڑنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کردار کی تعریف کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے آئے ہیں سانحہ تلمبہ قابل مزمت ہے مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں -انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت ملزمان کے منتقی انجام تک پہنچائے گی-ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ پولیس نے ابتک 102 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے واقعہ کے تمام ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں -ممبران امن کمیٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دین اسلام میں انتہاپسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے غم کی اس گھڑی میں منقتول کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔تھانہ تلمبہ میں پراسیکیوٹر جنرل  انسداد دہشت گردی عدالت پنجاب خرم خان کی طرف سے پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی پراسیکیوشن کمیٹی دو افسران پر مشتمل ہیکمیٹی میں ڈی پی جی انسداد دہشت گردی عدالت ملتان محمد ارشد لغاری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر خانیوال محمد اعظم شامل ہیں پراسیکیوشن کمیٹی مقدمہ کے تفتیشی افسران اور جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کو تفتیشی امور اور ٹھوس شواہد کے حصول میں راہنمائی دے گی پراسیکیوشن کمیٹی انسداد دہشت گردی عدالت ملتان میں مقدمہ کی پیروی کرے گی پراسیکیوٹر جنرل انسداد دہشت گری عدالت پنجاب کی طرف سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -