شہریوں کی بلا امتیاز خدمت ہمارا مشن، تنویر اقبال تبسم

شہریوں کی بلا امتیاز خدمت ہمارا مشن، تنویر اقبال تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان، ڈیرہ غازیخان(وقا ئع نگار، بیورو رپورٹ) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کو ان کی دہلیز پر بلاامتیاز سروسز فراہم کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں باقاعدگی سے لوگوں (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)
 کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیمپ آفس تونسہ میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیپ آفس میں موصول شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اور نہ صرف لوگوں کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں بلکہ ان درخواستوں کا باقاعدہ فالواپ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دیہی مراکز صحت پر او پی ڈی کی سیکنڈ شفٹ کو شروع کر دیا گیا ہے جس سے 90 ہزار سے زائد آوٹ ڈور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ مزید یہ کہ تمام دیہی، گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے جبکہ کیمپ آفس میں موصول شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اور نہ صرف لوگوں کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں بلکہ ان درخواستوں کا باقاعدہ فالواپ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دیہی مراکز صحت پر او پی ڈی کی سیکنڈ شفٹ کو شروع کرنے سے 90 ہزار سے زائد آوٹ ڈور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی جب کہ تمام دیہی، گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
تنویر اقبال تبسم