رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان کو ہیومن ریسورس کی وزرات کا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کرنیکی منظوری

رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان کو ہیومن ریسورس کی وزرات کا پارلیمانی سیکرٹری ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان کو ہیومن ریسورس کی وزارت کا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے. اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکرٹری پارلیمانی امور کو (بقیہ نمبر19صفحہ10پر)

باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ ارکان اسمبلی، سول سوسائٹی، این جی اوز کے نمائندوں نے سبین گل کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سبین گل نے  وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے انجام دینے کا اعادہ کیا۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -