آئسکریم شاپ پر چھاپہ، ملاوٹ پر پروڈکشن یونٹ بند

آئسکریم شاپ پر چھاپہ، ملاوٹ پر پروڈکشن یونٹ بند

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں آئس کریم شاپ کو آئس کریم کی تیاری میں ناقابل سراغ کلر کی ملاوٹ کرنے پر بہتری تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ملتان میں 2 بیکریوں کو ایکسپائرڈ اشیا کی فروخت کرنے پر 38 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔کھانے پینے کی اشیا کو زمین پر رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بیکریز کو جرمانے کیے گئے۔مزید ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے پر 20 ہزار اور ملاوٹی دودھ کی فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں خانیوال میں (بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

بیکری آئٹمز پر لیبلنگ نہ ہونے پر سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں وہاڑی میں سپائسز اینڈ گرائنڈنگ یونٹ کو مصالحوں میں ناقابل سراغ پاڈر کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -