اپوزیشن جماعتوں کی سیاست جلد دفن ہوجائیگی، زین قریشی

اپوزیشن جماعتوں کی سیاست جلد دفن ہوجائیگی، زین قریشی

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم ذین قریشی نے کہاہے کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے،اپوزیشن کی سیاست مسترد ہوچکی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 119 خانپور مڑل میں امیدوار برائے چیئرمین محسن واہلہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اور ذین قریشی نے  محسن واہلہ کے ہمراہ حلقہ میں خانپور مڑل، چک 13ایم آر، چک 9 ایم آر اور مختلف علاقہ جات کا دورہ بھی کیا۔ مخدوم ذین قریشی نے سیاسی رہنماں عمائدین سے ملاقات کی۔ مخدوم ذین قریشی (بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

کا مزید کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کون حلقے میں موجود ہے اور ملکی خدمت بھی کررہا ہے اور عوامی مسائل کو بھی حل کررہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا واویلا مسترد ہوچکا ہے آئندہ بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -