داجل کینال بندش کیخلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

داجل کینال بندش کیخلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) داجل کینال کی بندش،کسانوں کا ایس ای انہار آفس کا گھیراؤ،احتجاجی دھرنا دیا،سات لاکھ آبادی کے لئے پینے کا پانی کا انحصارکینال سے ہے، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ،بندش سے کینال میں کھڑا بارش والا آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے کالے یرقان سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے،کھانے پینے کے لئے ایک ماہ کا راشن ساتھ لائیں،پانی چلنے تک نہیں جائیں مظاہرین کا محکمہ انہار میں قیام،تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ راجن پور کے زیر اہتمام محکمہ انہار کے آفس میں کسانوں نے دھر نہ (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)

دیا ہوا ہے اور پانی چالوہونے تک یہی قیام کریں گے،کسان بورڈ کے صدرراجنپور محسن ریاض نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داجل کینال کی مسلسل بندش ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ، زمین بنجرہونے لگی ہے، کاشتکار وں کی نقل مکانی،قحط سالی کا خطرہ،کینال میں کھڑا بارش والا آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے کالے یرقان سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے۔اہل علاقہ نے انسانی بنیاد کی ہمدردی کی بنیاد پرداجل کینال میں پینے کاپانی کی فراہم کیا جائے، ضلعی چیئرمین کسان بورڈ راجن پور حاجی اللہ یارکورائی،صدر جلب گبول،جنرل سیکرٹری ملک محمد افضل ڈھانڈلہ،سیکرٹری رحمت اللہ،جمیل الرحمن ہانبھی،مرتضی خان دریشک،رفیق احمد رمدانی،فاروق احمد بزدار،جعفرکریم،فیاض احمد احمدانی و دیگر نے بھی خطاب کیا داجل کینال میں پانی چھوڑنے تک نہیں جائیں گے اور ہمار ا احتجاج جاری رہے گا۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -